اس بار سردی میں گیس صرف کھانا پکانےکے اوقات میں ملےگی

اسلام آباد: سیکرٹری پیٹرولیم نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بتایا ہے کہ اس بار سردی میں گیس صرف کھانا پکانےکے اوقات میں 8 گھنٹے ملےگی۔عامرطلال گوپانگ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی سوئی سدرن نے بتایا کہ سردیوں کے لیےگیس لوڈ منیجمنٹ پلان پیٹرولیم ڈویژن کو جمع کرادیا ہے، گھریلو صارفین کو گیس ترجیحی بنیادوں پر ملےگی، سردیوں میں کیپٹو پلانٹس کی گیس کاٹ دی جائےگی۔