پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا گیا جہاں پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31ویں اوور کی آخری گیند پر میزبان ٹیم کو 140 رنز پر ڈھیر کردیا۔ پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان نے 30 اور بابر اعظم نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔ میزبان آسٹریلیا کے بیٹرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے اور محض 20 رنز پر پہلے وکٹ گنوا بیٹھے، کینگروز کی جانب سے شان ایبٹ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اوپنر میتھیو شارٹ 22، آرون ہارڈی 12، ایڈم زمپا 13 رنز بنا سکے۔ کپتان جوش انگلیس سمیت کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے، جوش انگلیس اور جیک فریزر نے 7،7 رنز بنائے جبکہ کوپر کونولی 7 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، گلین میکسویل اور لانس مورس بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 3،3، حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔ پاکستان کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ وہ 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے، اس سے قبل 2002 میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔
تاریخ رقم، پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا سے ہوم گراؤنڈ پر سیریز جیت لی
Nov 10, 2024 | 14:33