وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ

Nov 10, 2024 | 20:26

وزیراعظم اولڈ ایئرپورٹ لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اور طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم کے چیف پروٹوکول آفیسر سمیت 10رکنی وفد بھی روانہ ہوا ہے۔ وزیراعظم ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں غزہ اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔ وزیراعظم فلسطین کاز کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ 

مزیدخبریں