حکومت ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں میں بے پناہ کام کررہی ہے: نواز شریف
گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیر اعظم کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر شعبے میں برابر کی ترقی ہورہی ۔موجودہ حکومت نے ٹرانسپورٹ کی صورتحال کو بدلا۔پہلے بچے جنگلے پر چڑھ کر اسکول جایا کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔کیا لوگوں کو باعزت سواری نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور ٹرانسپورٹ کی اپنی اپنی اہمیت ہے ۔پنجاب نے تعلیم پر بہت توجہ دی ہے ۔ حکومت تمام شعبوں میں بے پناہ کام کررہی ہے ۔ بعض لوگ کہتے ہیں ٹرانسپورٹ نہیں بلکہ تعلیم چاہیے۔ ٹرانسپورٹ نہیں ہوگی تو بچے اسکول تک کیسے پہنچ پائیں گے ۔ناقدین کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کو اربوں روپے کے وظائف دیے گئے ہیں،کسانوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کیا گیا۔ پی آئی اے پہلی بار منافع میں گیا ہے تاہم کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے