انتخابی مہم ختم ہونےکےبعد وزیراعظم کی میڈیا ٹاک الیکشن پراثرانداز ہونےکی کوشش ہے:نعیم الحق
الیکشن کمیشن اور حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئےترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ این اے ایک سو بائیس میں انتخابی مہم کا وقت گزر جانے کے باوجود شریف برادران کو خاموش انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی گئی ہے- نعیم الحق نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں بیٹھے جسٹس ریٹائرڈ کیانی نے پورے کمیشن کو اندھا کر رکھا ہے،اب یا تو جسٹس کیانی اپنی روش تبدیل کریں یا عوام کی جانب سے احتساب کے لیے تیار ہو جائیں ،نعیم الحق نے الیکشن کمیشن کو واضح طور پر کہا کہ الیکشن کمیشن این اے ایک سو بائیس پر اثرانداز ہونے کی حکومتی کوششیں فوری طور روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے