ینگ ڈاکٹرز کو لگی احتجاج کی لت نہ چھوٹی
کھبی تنخواہوں میں اضافہ ،کبھی سروس سٹرکچرکا قیام ،کبھی کسی ساتھی کی معطلی۔ کام چوری کے حوالے سے واپڈا اور پولیس تو سرفہرست تھے ہی مگر اب یہ بات ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کےسامنے پرانی اور گھسی پٹی لگتی ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز مسیحا کم اورکسی سیاسی پارٹی کے کارکن زیادہ لگتے ہیں,تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے جمعرات کو لاہور کے ہسپتالوں کے آوٹ ڈورز میں ہڑتال تو کی ہی جاتی ہے۔ لیکن اس مرتبہ انہیں ایک اور بہانہ مل گیا۔ ینگ ڈاکٹرز کی سستی سے تنگ آکر سروسز ہسپتال میں باغبان پورہ کے رہائشی نےجھگڑا کیا کیا تو ڈاکٹروں کی موج لگ گئی ،ساتھی پر تشدد کا غصہ مریضوں پر نکالا اور آوٹ ڈور سمیت تمام وارڈز میں کام بند کردیا ۔ ینگ ڈاکٹرز کےاحتجاج سے مریض اور ان کے لواحقین خوار ہوکررہ گئے۔