ہالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم "ہیل سیزر" کا پہلا ٹریلر جاری
آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار جول اور ایتھن کوئن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں پچاس کی دہائی کے ہالی وڈ کی عکاسی کی گئی ہے ۔فلم کی کہانی ہالی وڈ "فکسر" کے گرد گھومتی ہے جس کا کام اداکاروں کی مشکلات کو دور کرنا ہے ۔ جوش برولن ،جورج کلونی ،چیننگ ٹیٹم، جوناح ہل اور سکارلیٹ جوہانسن مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔
فلمساز ادارے "یونیورسل پکچرز" کے بینر تلے بننے والی فلم پانچ فروری کو ریلیز کی جائے گی ۔