ناسا نے انیس سوساٹھ اور ستر کے درمیان اپالو مشن کی تصاویر جاری کردیں

خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے اچھی خبرسامنےآئی ہے کیونکہ ناسا نے انیس سو ساٹھ اور ستر کے درمیان اپالو مشن کی گیارہ ہزار تصاویر جاری کی ہیں۔ تصاویر میں چاند اورخلا سے لی گئی زمین کی ہزاروں تصاویر اور چاند پر پہلا قدم رکھنےوالےخلا باز نیل آرمنگ سٹرانگ کی تصاویر بھی شامل ہیں ۔ ناسا کے مطابق تصاویر خلا بازوں نے مشن کے دوران بنائی تھیں۔