معرکہ لاہور کون سر کریگا, بلا چلے گا یا شیر دھاڑے گا, فیصلہ کل تاریخ کے مہنگے ترین ضمنی الیکشن میں ہوگا

سیاست کے میدان میں اب تک کی سب سے بڑی جنگ، معرکا این اے ایک سوبائیس لاہور میں ن اور جنون کا مقابلہ عروج پر رہا,الفاظوں اور تقاریر کے گھن گرج نے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا، شیر اپنی کچار میں دھاڑے اور تخت لاہور کے شیروں نے کھل کر ساتھ نبھایا، لیگی جلسوں اور ریلیوں نے لاہور کا سیاسی پارہ خوب چڑھائے رکھا۔ تحریک انصاف کے ٹائیگرز بھی میدان میں اترے، لیگی شیروں کے مقابلے میں عمران خان نے خود بھرپور کپتان اننگز کھیلی، بلے نے بھی بلے بلے کرائی۔انتخابی مہم میں شیر نے ہار مانی نہ بلا رکا، ایک دوسرے کی خوب پگڑیاں اچھالیں، کہیں بلا چلا تو کہیں شیر دھاڑتا رہا
ن اور جنون نے اپنا اپنا زور لگا لیا، معرکا لاہور کا سہرا کس کے سر سجے گا، فیصلے میں چند گھنٹے باقی ہیں، کہا جاتا ہے کہ لاہوریے حکومتوں کے فیصلے کرتے ہیں، یہ انتخاب صرف ایک سیٹ کا نہیں، اس کا اثر آئندہ عام انتخابات پر واضح نظر آئے گا۔