خواتین،تارکین وطن، پناہ گزینوں اور امریکی قوم کی تضحیک کرنے والا شخص صدر بننے کا اہل نہیں۔ ہلیری کلنٹن
سینٹ لوئی کی واشنگٹن یونی ورسٹی میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دوسرا صدارتی مباحثہ ہوا۔ ہیلری کلنٹن نے کہا دنیا پر ثابت کرنا ہے کہ امریکی اقدار اچھی ہیں۔جس نے بھی ٹرمپ کی ٹیپ سنی اسے پتہ ہے کہ وہ صدر بننے کے اہل نہیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی زندگی میں بے شمار غلطیاں کیں لیکن کسی پر بھی معافی نہیں مانگی ۔ ہلیری نے کہا ۔ٹرمپ ایک ہفتہ سے جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔ویڈیو میں جو کچھ ہے اس کے علاوہ بھی ٹرمپ میں بہت سی خامیاں ہیں۔ہلیری کلنٹن نے اپنی تقریر میں مسلمان فوجی خضر خان کا بھی ذکر کیا ۔بولیں ٹرمپ نے امریکی مسلمان فوجی کے ورثا سے معافی نہیں مانگی۔ کامیاب مسلمان پوری امریکی قوم کیلئے مشعل راہ ہیں ۔انہوں نے کہا ٹرمپ نے نسلی امتیاز کے بیان پر معافی نہیں مانگی اور نہ ہی پناہ گزینوں کے بارے میں ان کی اچھی رائے ہے ۔ انہوں نے کہا وہ اپنی غلطی تسلیم کرتی ہیں کہ انہوں نے سرکاری کام کے لیے اپنا ذاتی ای میل اکاونٹ استعمال کیا ۔ لیکن بطور وزیر خارجہ وہ اپنی ذمے داری سے آگاہ تھیں ، انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ اسلام سے نہیں داعش جیسے تنظیموں سے ہے۔جس شخص نے بیس سال سےٹیکس نہ دیا ہو وہ صدر بننے کا اہل نہیں