عمران خان کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کا اعلان جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ ندیم نصرت
لندن سے جاری ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہا حکومت کی غلط پالیسیوں اور اقدامات پر تنقید کرنا عمران خان سمیت ہر اپوزیشن رہنما اور جماعت کا سیاسی و جمہوری حق ہے ۔ مگر بار بار دھرنے دینا وزیراعظم ہاوس کا گھیراو کرنا اور وفاقی دارالحکومت کا مذاق بنا کر رکھ دینا کونسی حب الوطنی اور جمہوریت پسندی ہے ۔ انہوں نے کہا عمران خان کو چاہیئے کہ وہ سیاست ضرور کریں لیکن ملک میں انتشار پھیلانے سے باز رہیں۔ندیم نصرت کا کہنا تھا ملک کے وزیراعظم کے بارے میں غلط الفاظ استعمال کرنا درست نہیں اور اسلام آباد کو بار بار بند کرنے کا عمل بھی ٹھیک نہیں