لاہور: پولیس افسران نے پاک فوج اور رینجرزکومحرم کےجلوس کےراستوں اور مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کروایا
محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں نے لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔۔اس موقع پر پولیس افسران نے سکیورٹی اداروں کو انتظامات پر بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم کے جلوس کے موقع پر پاک فوج کی ایک کمپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گی جبکہ دوسری سٹینڈ بائی رہے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیس نے محرم کے مرکزی جلوس کے لیے 10ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار اور رضاکار بھی جلوس کے راستوں پر تعینات ہونگے۔