جڑواں شہروں میں محرم الحرام کے جلوسوں کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
اسلام آباد میں محرام الحرام کا مرکزی جلوس نو محرم کو مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سیکستھ ٹو سے برآمد ہوگا، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس کے تین ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے، جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، جلوس جی سیکستھ ٹو امام بارگاہ سے برآمد ہوگا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام جی سیکستھ امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، راولپنڈی میں محرام الحرام کا مرکزی جلوس دس محرم الحرام کو کرنل مقبول امام بارگاہ سے برآمد ہو گا، جس کے لئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے چھے ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ دس کمپنیاں رینجرز کی بھی سیکیورٹی پر مامور ہوں گی، پاک فوج کے دستوں کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، جڑواں شہروں میں جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے جلوس کے مقررہ راستوں میں آنے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کو خار دار تاریں لگا کر سیل کیا جائے گا، جلوس میں شامل ہونے کے لئے تین چیک پوائنٹس پر تلاشی کے بعد شرکت کی اجازت ہوگی، جبکہ جلوس کے علاوہ چار یا چار سے زائد افراد کے اکھٹے ہونے یا گروپ بنانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، جڑواں شہروں میں نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی ۔