ملک کےبیشترحصوں میں موسم نے کروٹ تولےلی لیکن بعض علاقوں میں دن کےاوقات میں گرمی کا زور برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ لیکن اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ اسی طرح آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم بعض پہاڑی علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔