کراچی:صدرمیں چوروں نے پولیس کی جانب سے سیل کی گئی ایمپریس مارکیٹ کا صفایا کردیا۔
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی نے شہریوں کو فول بنادیا۔ صدر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیل کی جانے والی ایمپریس مارکیٹ کا چوروں نے صفایا کردیا۔ ماہر چوروں نے سیل مارکیٹ کے اندر گھس کر 20 سے زائد دکانوں کے تالے کاٹ کر دکانوں سے نقدی لے اڑے۔ واردات پریڈی تھانے کی حدود میں ہوئی۔
متاثرہ تاجروں کا کہنا ہے کہ دس سے زائد چوروں نے واردات کی ہے۔ پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے پیش نظر ایمپریس مارکیٹ کو تین دن کے لئے سیل کیا گیا تھا۔ صدر ایمپریش مارکیٹ مرکزی جلوس کی گزرگاہ ہے اور سیل مارکیٹ میں چوری کی یہ واردات سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔