شاہد آفریدی کا جاوید میانداد کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
شاہد آفریدی کا جاوید میانداد کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہآل رائونڈر کی جانب سے جاویدمیانداد کو جمعرات تک لیگل نوٹس بھجوادیاجائیگا،ذرائع
کراچی(صباح نیوز)شاہد آفریدی نے جاوید میانداد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آل رائونڈرشاہد آفریدی نے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ جاوید میانداد کے بیان پر وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی کی جانب سے جاویدمیانداد کو جمعرات تک لیگل نوٹس بھجوادیاجائیگا۔واضح رہے کہ گذشتہ روزجاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے۔