امریکا میں ڈریگ ریس کے دوران کار بے قابو ہو کر کئی فٹ بلندی تک اچھل گئی
امریکا میں جاری نو مرسی ڈریگ ریسنگ کے دوران ایک کار ہوا کی مخالف سمیت کے باعث بے قابو ہو گئی،،، دوہزار ہارس پاور ٹربو انجن والی کار حادثے کے دوران ہوا میں تیس فٹ کی بلندی تک اچھلی اور ٹریک کی دیوار سے جا ٹکرائی، دیوار سے ٹکرانے کے بعد کار قلابازیاں کھاتی ہوئے کئی میٹر دور جا گری جس سے کار میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے اس خوفناک حادثے میں کار کا ڈرائیور محفوظ رہا، تاہم لاکھوں ڈالر مالیت کی کار کباڑ کا ڈھیر بن گئی۔