واشنگٹن،سمندری طوفان میتھیو کی امریکا میں تباہ کاریاں جاریفلوریڈا، شمالی و جنوبی کیرولینا اور جارجیا میں ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہوگئی
سمندری طوفان میتھیو کی تیز ہوائیں امریکا کی ساحلی ریاستوں میں تباہی مچانے کے بعد واپس سمندر میں داخل ہوگئی ہیں۔ فلوریڈا، شمالی و جنوبی کیرولینا اور جارجیا میں ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے۔ چاروں ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال ہے اور لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان میتھیو نے ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد امریکا کی ساحلی ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔ میتھیو کی تیز ہواں نے ریاست فلوریڈا اور جارجیا کے بعد شمالی کیرولینا میں تباہی برپا کردی۔ مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث شمالی کیرولینا میں سیلاب آگیا ہے۔ کچھ گاڑیاں بہہ جانے کی اطلاع ہے جبکہ گھروں کو نقصان پہنچنے اور حادثات کے باعث آٹھ افراد ہلاک ہونے کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔شمالی کیرولینا میں تیز ہواں نے ہزاروں درخت جڑ سے اکھاڑ دیئے،سیکڑوں گھروں کی چھتیں اڑگئیں لیکن طوفان کی شدت میں کمی نہیں آئی۔۔۔بل آخر تیز ہوائیں واپس سمندر میں داخل ہوگئیں۔ صرف شمالی کیرولینا میں لاکھوں افراد سیلاب میں پھنس گئے۔ ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے کے باعث لاکھوں افراد ایئرپورٹس پر محصور