ایمپریس مارکیٹ کی 14 دکانوں میں چوری
کراچی کے علاقے صدرکی ایمپریس مارکیٹ میں 14 دکانوں میں چوری کی واردات ہوئی ہے، جس کے دوران نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔پولیس کے مطابق صدر ایمپریس مارکیٹ میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان خشک میوہ جات اور مصالحوں کی 14 دکانوں کے تالے توڑ کر40 ہزار سے زائد رقم اوردیگرسامان لیکر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مارکیٹ کے اندر موجود دونوں چوکیداروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واردات میں بظاہر چوکیدار ہی ملوث نظر آتے ہیں کیونکہ مارکیٹ کے تمام مرکزی دروازے بند تھے۔