وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات, ملکی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکا نے اخبار میں چھپنے والی خبر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ خبر کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹی خبر سے قومی سلامتی کے مفادات کو خطرے میں ڈالا گیا۔ شرکا نے کہا کہ یہ خبر صحافت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو سکیورٹی کے امور سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔