سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو کے ذریعے بلیک کرنے والے نوجوان کو ایف آئی اے نے ساہیوال سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز لگا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو ساہیوال سے گرفتار کر لیا ، ملزم مرزا عثمان کئی لڑکیوں کو بلیک میل کر چکا ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق عثمان کئی لڑکیوں کو حراساں کر کے لاکھوں روپے اور زیوارات بٹور چکا ہے،،،اس نے ایک لڑکی کو ملاقات کے لیے ساہیوال بلایا جس کے بہانے ایف آئی اے ٹیم پہنچ گئی اور ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا،، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا ہے،،، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عادی بلیک میلر ہے،تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے،،،ایف آئی سے کی جانب سے ملزم عثمان کا اسلام آباد کی مقامی عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔