وزیراعظم نے نااہلی ریفرنس میں ECP میں جواب جمع کرادیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعظم کے وکیل سابق اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے وزیراعظم کی جانب سے جواب جمع کرادیا، شہباز شریف، اسحاق ڈار اور حمزہ شہباز کے جواب بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے گئے، وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے دائرہ سماعت کے اختیار کا فیصلہ کرے، اس کے بعد سماعت شروع کی جائے، پیپلزپارٹی کے نئیر حسین بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کے جواب کی کاپی فراہم نہیں کی گئی، لیاقت ترکئی کے خلاف درخواست کی سماعت پر اے این پی کی وکیل بشریٰ گوہر نے کہا کہ پاناما پیپرز میں سینیٹر لیاقت ترکئی کا نام نہیں ہے، لیاقت ترکئی کی رکنیت معطل کر کے کیس چلایا جائے، بشریٰ گوہر نے کہا کہ پاکستان میں آئی سی آئی جے کے نمائندے کو بلایا جائے، انہوں نے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی استدعا کی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا آپ باقی فورمز پر بھی ایسی درخواست کرتی ہیں؟ ہمارے پاس اور بھی بہت سے کیسز ہیں، سب کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے، الیکشن کمیشن نے درخواستوں کی سماعت دو نومبر تک ملتوی کردی ۔