ملکی ترقی کا راز صرف غسل خانوں کی صفائی تک محدود ہوگیا، ایسی حکومت کو حکومت ہی نہیں سمجھتا, مولانا فضل الرحمان
کراچی کے مدرسہ انوالعلوم میں منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معشیت تباہ کردی گئی ہے، عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے حکمران بننے والے کٹھ پتلی ہیں، جبکہ سی پیک معاہدہ ہوتے ہی سازشیں شروع ہوگئی تھیں،
فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ نئی نئی حکومت میں ہر آدمی ہنی مون منا رہا ہے۔ آئین میں قرآن وسنت کے خلاف قانون نہیں بن سکتا، جب پارلیمان میں علما نہیں ہوں گے تو قرآن و سنت کے تحت قانون کیسے بنے گا، ملکی کی ترقی کا راز صرف غسل خانوں کی صفائی تک محدود ہے۔ اصل میں اس حکومت کا کام بھی یہی تھا۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ علما کرام تہتر کے آئین کی جنگ لڑرہے ہیں، مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی، اس موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو سیکورٹی نہ دینے کی مذمت بھی کی گئی۔