اقوام متحدہ میں تعینات امریکی خاتون سفیر نکی ہیلی نے اپنی ذمہ داریوں سے دست برداری کا اعلان کر دیا,

اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر نکی ہیلی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں، نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی، اوول ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں جاکر امریکا کا دفاع کرنا میرے لیے بہت بڑی خوش قسمتی تھی، جبکہ اپنے ملک کے لیے لڑتے ہوئے میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹوں گی،اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں چھ ماہ قبل نکی ہیلی نے مستعفی ہونے کے بارے میں مطلع کیا تھا، امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ نکی ہیلی مستقبل میں امریکی انتظامیہ میں ایک نئے کردار میں سامنے آئیں گی، نکی ہیلی اس سے قبل امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کی گورنر بھی رہ چکی ہیں۔