دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان 45 رنزسے دوبارہ اننگز کا آغاز کریگا

گزشتہ روز آسٹریلوی ٹیم 202 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم نے فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز شروع کی تاہم دن کے اختتام پر پاکستان نے صرف 45 رنز پر 3 وکٹیں گنوائیں۔
پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف مجموعی طور پر 325 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ دوسری اننگز میں امام الحق 23 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں