ہیلری کلنٹن کا ملالہ یوسف زئی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
گزشتہ روز ہیلری کلنٹن نے انسٹاگرام پر ملالہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’6 برس قبل طالبان نے پاکستان کے شمالی علاقے میں تعلیم حاصل کرنے کو جرم سمجھتے ہوئے ملالہ یوسف زئی پر اُس وقت گولی چلائی، جب وہ اسکول جانے کے لیے بس میں سوار ہو رہی تھیں‘۔
انہوں نے لکھا ’ملالہ کا انصاف کے لیے پُرعزم ہونا پوری دنیا کی لڑکیوں کی آواز کو آگے بڑھانا ہے، جیسا کہ وہ کہہ چکی ہیں کہ اگر ایک آدمی سب کچھ تباہ کرسکتا ہے تو ایک لڑکی سب کچھ کیوں نہیں بدل سکتی؟‘