بھارت میں سٹیل ملز میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک اسٹیل پلانٹ میں دھماکے سے کم ازکم تیرہ افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ کے بھِلائی اسٹیل پلانٹ میں دھماکا معمول کی مینٹیننس کے دوران گیس پائپ لائن میں ہوا،اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت پلانٹ میں 24 ورکرز کام کررہے تھے، دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا