کراچی: شاہ فیصل کالونی سے24سالہ لڑکی لاپتہ

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے24 سالہ لڑکی لاپتہ ہو گئی، لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی لڑکی سے انجان نمبر سے بات ہوئی اور پھر رابطہ منقطع ہو گیا۔شاہ فیصل کالونی میں ڈرگ روڈ کینٹ بازار کے علاقے سے 24 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، اہل خانہ کے مطابق نمرہ3 دن سے گھر سے غائب ہے۔نمرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ایک موبائل سے مس کال ا?ئی تھی جس پر فون کیاتو دوسری طرف نمرہ تھی، اس نے بتایا کہ میں ایئرپورٹ کے سامنے واقع فلیٹ میں ہوں اور اس کے بعد لائن کٹ گئی۔نمرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ نمرہ ا?واز سے بہت سہمی اور گھبرائی ہوئی محسوس ہو رہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے واقعہ کی اطلاع دی ہے۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد لڑکی کی تلاش شروع کر دی جائے گی۔