کراچی: فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق،2مفرور ڈکیت،3منشیات فروش گرفتار

راچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ناردرن بائی پاس سے ایک شخص کی لاش ملی، جمشید کوارٹر اور پریڈی سے مختلف الزامات کے تحت پولیس نے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 22سالہ فراز زخمی ہوگیا جوکہ جناح اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ا?پس کے جھگڑے کے دوران پیش ا?یا، فائرنگ کرنے والا مبینہ ملزم فہیم فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نادردن بائی پاس سے ایک شخص کی دس روز پرانی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔جمشید کوارٹر اور پریڈی کے علاقے سے پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کراچی میں جمشید کوارٹر تفتیشی ٹیم نے 2 مفرور ڈکیتوں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔جمشید کوارٹرزکی تفتیشی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو مفرور ڈکیتوں کامران اور اختر کو گرفتار کر لیا، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول اور مسروقہ سامان ملا ہے، ملزمان کے ساتھی فیضان اور امجد پہلے ہی گرفتار ہیں۔پریڈی پولیس نے 2 کارروائیوں میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں اسماعیل، طلحہٰ اور باسط شامل ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات ملی ہے۔