ملک میں کہیں موسم گرم و خشک تو کہیں جزوی ابر آلود ہوگیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم معتدل ہو گیا، کہیں موسم گرم و خشک تو کہیں جزوی ابر آلودہے، جبکہ شمالی و پہاڑی علاقوں میں موسم خنک ہو گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوئں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش اسلام آباد، راولپنڈی،،سرگودھا،سیالکوٹ،کوہاٹ، مالم جبہ، راولاکوٹ، میں ریکارڈ کی گئی۔