جرمنی: دنیا کا سب سے بڑے کتاب میلے کا آغاز

جرمن شہر فرینکفرٹ میں دنیا کے سب سے بڑے کتاب میلے کا آغاز ہو گیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فرینکفرٹ بک فیئر میں 110 ممالک سے تعلق رکھنے والے 7ہزار کے قریب ناشرین شرکت کریں گے۔ اپنی نوعیت کے امسال 70 ویں کتب میلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے دانشور بھی شریک ہوتے ہیں۔ یہ میلہ 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران تقریباً 40 ہزار ایونٹس کا اہتمام کیا جائے گا، جس کی کوریج کے لیے 9 ہزار سے زائد صحافی وہاں موجود ہوں گے۔