اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی سے متعلق پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت میں جمع
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پر اسحاق ڈار کی اثاثوں کی قرقی کا حکم دیا تھا۔
تفتیشی افسر نادر عباس نے اثاثوں کی قرقی سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی جس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس اور ان میں رقم کی تفصیلات پنجاب حکومت کو فراہم کردیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور ان کی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس میں 50 کروڑ 83 لاکھ سے زائد رقم ہے اور یہ رقم صوبائی حکومت کی تحویل میں دی گئی۔نیب رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے شئیرز کی قرقی پر ایس ای سی پی کی رپورٹ کا انتظار ہے اور رپورٹ ملنے پر عدالت کو پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔