بین الاقوامی ماہرین تعلیم کے اعلی سطح کے وفد سے ملاقات
صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس سے بین الاقوامی ماہرین تعلیم کے اعلی سطح کے وفد نے ملاقات کی ،،ملاقات میں سکولز ایجوکیشن سیکٹر میں جدید تعلیمی اصلاحات متعارف کروانے میں ٹیکنالجی کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،سعودی ارب کی دو بین الاقوامی کمپنیوں کی پنجاب کے سرکاری سکولوں کے طالبعلموں کوکم نرخوں پر ٹیچنگ ٹیبلیٹس مہیا کرنے کی پیش کش،، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سکولوں کی لائیبریریز کو اپ گریڈ کیا جائے گا، سکولوں میں ڈبل شفٹ چلانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تا کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے ان کا کہنا تھا کہ آوٹ آف سکول بچوں کو واپس سکولوں میں لانا اور ان کے لئے بہترین تعلیمی انفراسٹرکچر مہیا کرنا حکومت کی ترجیحات مین سر فہرست ہے