بھارتی پولیس نےڈاکٹروں کو ایوارڈ کا دھوکہ دے کر رقم لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی پولیس نے25 ڈاکٹروں کو ایورڈ کا دھوکہ دے کر خطیر رقم لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی خبررساں ادرے کے مطابق جھارکھند میں 25 ڈاکٹروں کو مرکزی وزیر کی جانب سے نیشنل ہیلتھ کیئر ایوارڈ دینے کا جھانسہ دیکر خطیر رقم لوٹنے والے گروہ کر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کو اس واقع کا انکشاف اس وقت ہوا جب نئی دہلی ، راجستھان، بنگلور اور حیدرآباد شہروں سے ڈاکٹروں کے گروپ مغربی دہلی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل پہنچ گئے جبکہ ایوارڈ دینے کےلئے ہریانہ کے مقامی پاپ سنگر کو بھی بلایا گیا تھا تاہم منتظمین کا کہیں پتہ نہیں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس تعلیم کے شعبے میں لوگوں کو ایوارڈ دلانے کےلئے محفل آراستہ کی گئی تھی جبکہ اس مرتبہ گوگل سے ملک بھر کے معروف 25 ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے انہیں ایوارڈ دینے کیلئے اپنے جال میں پھنسایا گیا۔ پولیس نے گرفتار شدہ ملزمان سے پوچھ گچھ اور دیگر ملزمان کو حراست میں لینے کی کارروائی شروع کردی ہے۔