نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے اپنے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے اقدام کوغیرآئینی قراردے دیا
سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے اپنے نام ای سی ایل میں ڈالنے کوغیرقانونی اقدام قراردے دیا،نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے وزارتِ داخلہ کوخط لکھا دیا۔خط میں کہا گیا کہ ای سی ایل میں نام ڈال کرآئین کے آرٹیکل چار، پندرہ اورپچیس کی خلاف ورزی کی گئی، احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام سے بری کیا اورنیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا،،جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسی بنیاد پرسزا معطل کی