اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے گیٹ کے باہراپوزیشن جماعتوں اجلاس طلب کرلیا

مسلم لیگ ن کے اعلامیے کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس گیارہ اکتوبر کی سہ پہرتین بجے قومی اسمبلی کے گیٹ نمبرایک پرہوگا۔اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس سابق اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے طلب کیا۔مسلم لیگ نے شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا اعلان کررکھا ہے، اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن بھیجی تھی جسے حکومت نے قبول نہیں کیا تھاجس کی وجہ سے اپوزیشن نے احتجاجاً اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس میں قومی اسمبلی وسینیٹ کے حزب اختلاف کے اراکین شریک ہوں گے۔