پاک فوج میں بڑے پیمانے پرتقرریاں اور تبادلے کردیئے گئے,،لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کردیئے گئے،ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف لاجسٹک سٹاف جی ایچ کیو تعینات کردیئے گئے,لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا،،، لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کورکمانڈر منگلا تعینات کردیئے گئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور تعینات،لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیو مقرر کردیاگیا، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف مقرر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کردیا گیا