اپوزیشن چاہتی ہے سب مل کر کرپشن یونین بنالیں۔ احتساب کا سلسلہ اب رکنے والا نہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کا پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کا مینڈیٹ کرپٹ نظام کے خلاف ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے ان سے کرپشن کا حساب نہ لیا جائے۔ احتساب کا سلسلہ اب رکنے والا نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کا تبادلہ غیرقانونی طور پر روکا۔ جس پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن پر شہباز شریف کی انکوائری پر کیسے اعتبار کر لیں۔۔۔ آئی جی پنجاب کو ہٹانے کی وجہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کی عہدوں پر موجودگی ہے ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا بیوروکریسی کو حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔ جمہوری نظام میں نگرانی کا سیاسی نظام موجود رہتا ہے۔ بیوروکریسی کو ارکان پارلیمنٹ کا احترام کرنا پڑے گا