وزیرِاعظم عمران خان نے ”نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی“ بنانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے ”نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی“ بنانے کا اعلان کیا،،انھوں نے کہا کہ یہ ہاؤسنگ اتھارٹی ون ونڈوآپریشن دے گی اوراسے خود مانیٹرکروں گا،ہاؤسنگ سکیم میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ بھی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بے روزگاری بہت بڑا ایشوہے،عام آدمی کبھی گھر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،ہاؤسنگ سکیم منصوبے کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔منصوبے کے ساتھ چالیس صنعتیں چلیں گی،انھوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھرہمارا ٹارگٹ ہیں جوپانچ سالوں کے اندربنائے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ سالانہ دس ارب ڈالرزکی منی لانڈرنگ ہورہی ہے، اگرملک میں منی لانڈرنگ کوروکا جاتا توقرضوں کے پیچھے نہ جانا پڑتا۔ہمیں قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کے لیے پیسہ چاہیے۔انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا خسارہ ہے، اٹھارہ ارب ڈالرکا خسارہ پچھلی حکومت سے تحفہ ملا۔اصلاحات کے اثرات چھ ماہ بعد آئیں گے،ہم اپنے اداروں کوٹھیک کررہے ہیں۔کچھ دیرمشکل دورسے گزرنا پڑے گا،اچھا وقت آئے گا۔