نیب ایگزیکٹو بورڈ نے مبینہ کرپشن کے الزامات پرسعد رفیق،منظوروٹو،ثنااللہ زہری،منظوروسان سمیت نوافراد کیخلاف انکوائریوں کی منظوری دے دی

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔نیب نے مبینہ کرپشن کے الزامات پر سابق وزیرریلوے سعد رفیق۔۔ثنا اللہ زہری۔۔منظور وٹواوراحتساب کمیشن خیبرپختونخوا کے افسران سمیت نوافراد کیخلاف انکوائریوں کی منظوری دی۔نیب نے اسحاق ڈار۔۔انوشہ رحمان۔خواجہ سعد رفیق۔سلمان رفیق۔۔سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری سمیت بائیس افراد کیخلاف مختلف انوسٹی گیشنزکی منظوری دی۔نیب ایگزیکٹوبورڈ نے بدعنوانی کے پانچ ریفرنس دائرکرنے کی منظوری بھی دی۔۔ملزمان پرقومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا الزام ہے،،سابق وفاقی سیکرٹری شہزاد ارباب اور عمران چودھری کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے