حکومتی وزراغیرپارلیمانی زبان استعمال کرکے ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دے رہے, حکومت نے پچاس دنوں میں پچاس یوٹرن لئے,رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان

پارلیمنٹ ہاوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے حکومت دانستہ طورپرایوان کا ماحول خراب کررہی ہے،ایوان کی کارروائی کوچلنے نہیں دیا جارہا
انھوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کواعتماد میں لیے بغیرآئی ایم ایف کے پاس گئی۔۔پاکستان کوایک دن میں نوسوارب کا نقصان ہوا،،عوام کوبھینسیں بیچنے میں مصروف رکھا،حکومت نے پچاس دن میں پچاس یوٹرن لئے۔۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے چندے سے لے کرکشکول تک کا سفرپچاس دن میں طے کیا،آئی ایم ایف کی شرائط پرتیزی سے مہنگائی کی گئی