نیشنل مینجمنٹ کالج کے24ویں سینئرمینجمنٹ کورس کےشرکاء کاپنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کادور, چیف آپریٹنگ آفیسراورچیف ایڈمنسٹریشن آفیسر ےوفدکوبریفنگ دی

نیشنل مینجمنٹ کالج کے 24ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
وفدمیں پاکستان ایڈمنسٹریٹیوسروس،پولیس سروس، فارن سروس اورآڈٹ اینڈاکاونٹس کے سنیئر افسران شامل
10 رکنی وفد میں ان لینڈریوینیو، پروونشل مینجمنٹ سروس اور انفارمیشن گروپ کے افسران بھی شامل
چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اورچیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے وفد کو بریفنگ دی
شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک مینجمنٹ میں اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے: وفد کے شرکاء
سیف سٹیز اتھارٹی کے تجربے سے سیکھ کر ملک بھر میں ایسے منصوبے لگانے چاہییں: سینئر افسران
نیشنل مینجمنٹ کالج کے 24ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ دس رکنی وفد میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیوسروس،پولیس سروس، فارن سروس،آڈٹ اینڈاکاونٹس، ان لینڈریوینیو، پروونشل مینجمنٹ سروس اور انفارمیشن گروپ کے سنیئر افسران شامل تھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اورچیف ایڈمنسٹریشن آفسیر محمد کامران خان نے وفد کو پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔ افسران کو کیمروں کی مانیڑنگ،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآٹو میٹک نمبر پلیٹ ریکگنائزشن سسٹم بارے بتایا گیا۔ وفد کو اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کال سینٹر اور ڈسپیچ سینٹرکا دورہ کروایا گیا جہاں انہوں نے کیمروں کی مدد سے شہر میں سکیورٹی اور سرویلنس کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک مینجمنٹ میں سیف سٹیز اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے تجربے سے سیکھ کر ملک بھر میں ایسے منصوبے لگانے چاہییں۔ سینئر افسران نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس منصوبے کی ہر جانب دھوم ہے اور یہ بیرون ممالک میں بھی پاکستان کی پہچان بن رہا ہے۔ دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔