کراچی: گلشن معمار میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ،منشیات فروشی میں ملوث تھے، پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ، 500 گرام چرس، موبائل فونز، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج، کرمنل ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔