گھریلو ناچاقی ،ایک شخص نے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق سریاب ر وڈ کے علاقے بڑیچ ٹائون میں عبدالغفار نامی شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ دونوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتا ل منتقل کردی گئیں۔پولیس نے کہا کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے،واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جا سکے۔