شاہ محمودسےبرطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات،شاہی جوڑےکے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی،اس دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جبکہ برطانوی شاہی جوڑے کی دورہ پاکستان پر متوقع آمد و دیگر دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی غوکیا گیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 5 اگست سے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو لگا کر 80 لاکھ بے گناہ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔برطانیہ سمیت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں معصوم انسانوں کیلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔