برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں:شاہ محمود قریشی
آج اسلام آباد میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں بنیادی انسانی حقو ق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام برطانیہ کے شاہی خاندان کا انتہائی احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کا پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑے کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔