ن لیگی رہنما کا ’’ٹک ٹاک‘‘پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ
لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ’’ٹک ٹاک‘‘پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا اور سوال کیا عمران خان کی حکومت نےپاکستان میں ٹک ٹاک پرکیوں پابندی لگائی؟ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت اور امریکا نے چین کیخلاف بطور پابندی اقدام ٹک ٹاک پرپابندی لگائی جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کی حکومت نےپاکستان میں ٹک ٹاک پرکیوں پابندی لگائی؟ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اور اس کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔