حزب اختلاف بدعنوانی سے لوٹی گئی دولت بچانے کیلئے احتجاجی جلسوں کاانعقادکررہی ہے:شبلی فراز
اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ حزب اختلاف اپنے بدعنوان رہنمائوں اور بدعنوانی سے لوٹی گئی دولت بچانے کے لئے احتجاجی جلسوں کاانعقادکررہی ہے۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو اپنے خاندان کے ہمراہ وطن واپس آکرعدالتوں میں اپنے خلاف دائرمقدمات کا سامنا کرناچاہیے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سابق حکومتوں کی طرف سے ورثے میں ملنے والامافیاقیمتوںمیں اضافے کاذمہ دار ہے۔ شبلی فرازنے کہاکہ حزب اختلاف نے نیب قوانین میں ترامیم پرتحفظات کااظہارکیاہے کیونکہ وہ بدعنوانی کے مقدمات سے بچناچاہتی ہے۔