چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ایڈمرل امجد خان کو پاک نیوی کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ملاقات میں پاک نیوی کی کمان سنبھالنے پر ایڈمرل امجدخان کومبارکباد دی اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجدخان نیازی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاسے ملاقات کی۔ ملاقات میں جنرل ندیم رضا نے پاک نیوی کی کمان سنبھالنے پر ایڈمرل امجدخان کومبارکباد دی اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہار کیا۔