وزیراعظم آج ربیع الاول کی دس روزہ تقریبات کا افتتاح کریںگے
وزیراعظم عمران خان آج ربیع الاول کی دس روزہ تقریبات کا افتتاح کریںگے۔وزیراعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ اس موقع پر خصوصاً نوجوانوں کیلئے ایک انتہائی اہم اعلان کریںگے۔اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اپنی کورکمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ملک بھرمیں آ ج سے تیرہ ربیع الاول تک عشرہ رحمت اللعالمین بھرپور مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا۔وزیراعظم آج اسلام آباد میں سیرت کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جوتمام اضلاع میں بڑی سکرینوں پربراہ راست نشرکیاجائے گا۔